Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاک ڈاؤن میں فنکاروں کے منفرد رنگ

عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ کا انعقاد کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں اس نے شوبز ستاروں کی زندگیاں بھی بدل کر رکھ دی ہیں۔
مثلاً کسی نے اس لاک ڈاون کی دوران سادگی سے شادی کر لی ہے، کوئی ٹک ٹوک پر ایکٹو نظر آنے لگا ہے تو کسی نے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنا تعلق گہرا کرنے کی ٹھان لی ہے۔
پاکستان کی مشہور اداکارہ نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوش خبری دی کہ وہ نکاح کر چکی ہیں۔
دلچسپ بات یہ تھی ان کے نکاح کی تقریب انتہائی سادہ تھی جس میں نہ تو کوئی مہنگی سجاوٹ کی گئی اور نہ ہی گھر کے علاوہ کسی فرد کو مدعو کیا گیا۔
نمرہ خان نے لاک ڈاؤن میں سادہ طریقے سے شادی کرکے لوگوں کو یہ پیغام بھی دیے دیا ہے کہ ان حالات میں سادگی سے شادی کر کے بے جا خرچے سے بچا جا سکتا ہے۔
کیونکہ اس دوران شادی کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ کوئی آپ سے اس بات کا شکوہ نہیں کرے گا کہ آپ نے ان کو شادی پر مدعو کیوں نہیں کیا۔
ادھر فلم سٹار مہوش حیات نے ٹک ٹاک پر ایک لمبے عرصے بعد دوبارہ انڑی دی ہے۔ اپنے بھائی کے ساتھ بنائی گئی ان کی وڈیو کو اب تک 25 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یوں لگ رہا ہے جیسے مہوش حیات نے لاک ڈاؤن میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے ایک نیا کام تلاش کر لیا ہے۔

ٹک ٹاک پر مہوش حیات کی ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں (فوٹو: سکرین شارٹ)

خیال رہے کہ گذشتہ برس مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازہ گیا تھا۔
دوسری جانب  گلوکار ہارون رشید نے لاک ڈاؤن میں اپنے فینز کو تفریح فراہم کرنے کے لیے 10 سال بعد اپنا سولو گانا ریلز کیا ہے۔
اُنھوں نے قرنطینہ میں رہ کر یہ وڈیو گانا ریلز کیا ہے۔ اس گانے کی انوکھی بات یہ ہے کہ اس میں حقیقی دُنیا کے بجائے گرافکس کا استعمال کر کے زندگی کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے۔
ہارون رشید نے یوٹیوب پر اپنے اِس گانے کی تفصیلات میں لکھا ہے کہ ’میں نے گانے کی ویڈیو کچھ سال قبل بنائی تھی لیکن گانے کو ریلیز نہیں کیا تھا کیونکہ میں دوسرے کاموں میں کافی مصروف تھا۔‘
گلوکار نے مزید لکھا ہے کہ 'چونکہ اب سب گھر میں ہیں اور سب کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ یہ گانا ہی ریلیز کر دیا جائے۔'

نمرہ خان نے اپنے نکاح کی تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے (فوٹو: سکرین شارٹ)

کیا ہوا اگر آپ میوزک کنسرٹ سننے باہر نہیں جا سکتے، گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ کا انعقاد کر کے قرنطینہ میں موجود لوگوں کو لطف اندازہ ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔ 
اس کنسرٹ کو اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگ فیس بک پر دیکھ چکے ہیں۔
ان تمام فنکاروں کے علاوہ دوسرے کئی فنکاروں نے بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کا گھر پر ہی آغاز کر دیا ہے۔
حال ہی میں علی ظفر نے بھی کورونا وائرس پر دلچسپ گانا ریلز کیا تھا جس کو خوب پسند کیا گیا۔
ایک اور چیز جو لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر کے فنکاروں کی جانب سے دیکھنے کو ملی ہے وہ فنکاروں کا اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو بات چیت کرنا ہے۔

ہارون نے 10 سال بعد اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے۔

جو فنکار آج سے کچھ وقت عرصہ قبل تک صرف ٹی وی سکرینز یا پھر سوشل میڈیا پر نظر آتے تھے، یا پھر جن سے ان کے مداح بات کرنے کا گمان بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اب یہ فنکار خود سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے مداحوں کے قریب آ رہے ہیں۔
یوں محسوس ہو رہا کہ کورونا وائرس نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات کے طرز زندگیوں کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے۔ 
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: