Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی کی لہر کہاں کہاں واپس آئے گی

سردی کی لہر زیادہ دن برقرار نہیں رہے گی.(فوٹو عاجل)
سعودی ماہر موسمیات خالد الزعاق نے کہا ہے کہ’ شمالی سعودی عرب میں پیر کی صبح سردی کی لہر واپس آئے گی‘.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الزعاق نے ٹو ئٹر پر بیان میں کہا کہ’ پیر27 اپریل کو سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں آباد مقامی شہری اور مقیم غیرملکی سردی کی لہر محسوس کریں گے. طریف، عرعر اور رفحا سے الجوف تک  سردی کے اثرات محسوس کیے جائیں گے‘.
الزعاق  کے مطابق کہ یہ لہر ہنگامی ہوگی زیادہ دن تک برقرارنہیں رہے گی.
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ  پیر27 اپریل  کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی.
ریاض، الشرقیہ، نجران کے علاقے متاثر ہوں گے. علاوہ ازیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ صوبوں کے بعض مقامات میں بھی گرد آلود ہوائیں چلیں گی.
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ تبوک، الجوف، جازان، نجران اور عسیر ریجنوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے.

شیئر: