Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں غیرملکی ورکرز کے لیے عارضی رہائش

10 ہزارمربع میٹر پرعارضی رہائشی مرکزبنایا گیا ہے.(فوٹو اخبار24)
دمام میں غیر ملکی کارکنان کے لیے 10 ہزارمربع میٹر کے پلاٹ پر عارضی رہائشی مرکز تیار کرلیا گیا.
سعودی انڈسٹریل سٹیز اتھارٹی،  الشرقیہ میونسپلٹی اور ایوان صنعت و تجارت نے وزارت صحت کے تعاون سے دمام انڈسٹریل سٹی ٹو میں غیرملکی ورکرزکی عارضی رہائش کا بندوبست کیا ہے. 
اخبار 24 کے مطابق گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے ہدایت جاری کی تھی کہ کورونا وائرس کی وبا کے ماحول میں غیرملکی ورکرز کے لیے دمام میں عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے.
انہوں نے ہدایت دی تھی کہ یہاں ایسے غیرملکی ورکرز کو ٹھہرایا جائے جن پر وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے.
ایسے ورکرز کو بھی رہائش فراہم کی جائے جو کورونا کے مریضوں سے ملتے جلتے رہے ہیں.
عارضی رہائشی  مراکز میں وزارت صحت کی جانب سے ایکٹیو کورونا ٹیسٹ کا بندوبست کیا جائے گا. رزلٹ آنے پر متاثرین کو قرنطینہ پہنچا دیا جائے.
انڈسٹریل سٹیز سعودی اتھارٹی کے ترجمان قصی العبدالکریم نے بتایا کہ دمام انڈسٹریل سٹی ٹو میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ ہے یہ فیکٹریوں کے کارکنان کے لیے مخصوص تھا جس میں 202 رہائشی عمارتیں ہیں.

ایسے غیرملکی ورکرز کو ٹھہرایا جائے گا جن پر وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے.(فوٹو سبق)

یہاں 25 ہزار ورکرز کی رہائش کی گنجائش ہے. انڈسٹریل سٹیز اتھارٹی نے کورونا بحران شروع ہونے کے بعد سرکاری اور نجی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ربط و ضبط پیدا کرکے دمام انڈسٹریل سٹیز میں حفاظتی تدابیر کا بندوبست کردیا اور عملدرآمد کے لیے 400 سیکیورٹی گارڈ تعینات کردیے.
قصی العبد الکریم نے مزید بتایا کہ انڈسٹریل سٹیز اتھارٹی نے 70 فیلڈ انسپکٹرز کی مدد سے 22 انڈسٹریل سٹیز میں  816 تفتیشی دورے کیے.
اس بات کا اطمینان حاصل کیان گیا کہ فیکٹریوں کے تمام کارکنان کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کی پابندی کررہے ہیں.

شیئر: