سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ سوچ غلط ہے کہ اینٹی بائیوٹک نئے کورونا وائرس سے بچاتی بھی ہے اور اس کا علاج بھی ہے-
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے واضح کیا ہے کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اینٹی بائیوٹک نئے کورونا وائرس سےبچاتی ہے اور نہ ہی اس کا علاج ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج یکساں طریقے سے کیا جارہا ہے- سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم نے متاثرین کو کورونا سے نجات دلانے کے لیے مزاحمتی نظام مضبوط بنانے والا سپیشل فارمولا تیار کررکھا ہے- یہی مملکت کے ہر علاقے میں نافذ العمل ہے-
مزید پڑھیں
-
کورونا ٹیسٹ اور علاج سعودی وزارت صحت کی ذمہ داریNode ID: 466301
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیرملکی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کسی بھی قسم کی اینٹی بائیوٹک استعمال نہ کرے- اینٹی بائیوٹک بیکٹریا کے خاتمے میں معاون ہوتی ہے تاہم وائرس کے علاج کے طور طریقے انسانی جسم میں مزاحمتی نظام کو موثر کرتے ہیں- یہ فرق مد نظررکھنا ضروری ہے-
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس سے متعلق جتنی بھی تحقیق ہوئی ہے اس کے مطابق کسی بھی سکالر نے کورونا وائرس سے بچنے یا اس کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹک استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیا-
تجمان نے خبردار کیا کہکوئی بھی سعودی یا مقیم غیر ملکی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہ کرے اس کی خلاف ورزی پر مشکل میں پڑ سکتا ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں