Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سیاحوں کی آمد کب شروع ہوگی؟

حتمی فیصلہ عالمی حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا.(فوٹو سوشل میڈیا)
دبئی محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ھلال سعید المری نےکہا  ہے کہ آئندہ جولائی میں سیاحوں کے لیے دبئی کے دروازے کھول دیے جائیں گے.
الامارات الیوم کے مطابق المری نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غالب گمان یہ ہے کہ سیاحوں کے لیے دبئی کے دروازے تدریجی طور پر کھولے جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال گڑبڑ ہوئی تو سیاحت کی بحالی جولائی کے بجائے ستمبر تک بھی ملتوی کی جاسکتی ہے. حتمی فیصلہ عالمی حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا.
دبئی میں قدرتی آفات اور بحرانوں کے نگراں ہائی کمیشن نے 24 اپریل سے دبئی میں آمد ورفت میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے.
دبئی محکمہ سیاحت نے 2019 میں 5.1 فیصد شرح نمو کا ریکارڈ بنایا تھا. 16.73 ملین عالمی سیاح 2019 میں دبئی آئے.
المری نے مزید کہا کہ متعدد ممالک میں ابھی تک مکمل لاک ڈاؤن چل رہا ہے. معاشی اور سماجی سرگرمیوں کی بحالی  کی تاریخوں پر بحث مباحثہ چل رہا ہے.

شیئر: