Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزے منسوخ کرانے یا فیس واپس لینے کی سہولت

حکومت چاہتی ہے نجی ادارے وبا کے نقصانات سے کم متاثر ہوں.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نئے کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے سے قبل ویزے نکلوانے والے اداروں، کمپنیوں اورافراد کو بڑی سہولت دی ہے. 
ویزےمنسوخ کرانے یا فیس واپس لینے فیصلے پرعملدرآمدکیا جا رہا ہے.
 یاد رہے کہ ویزے نکلوانے والے خوفزدہ تھے کہ وبا کی وجہ سے پروازوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کے باعث ویزے استعمال نہیں ہوئے اور فی الوقت ان سے استفادہ مشکل نظر آرہا ہے. ایسی صورت میں ان کی بھاگ دوڑ اور ویزا فیس ضائع ہورہی ہے.
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے وزارت خارجہ کے تعاون اور اس کے ساتھ یکجہتی سےاعلان کیا ہے کہ جن نجی اداروں یا کمپنیوں نے ملازمت کے ویزے جاری کرائےتھے اور وہ ویزےاستعمال نہیں کیے گئے یا ویزے پاسپورٹ پر لگ گئے تھے لیکن کارکن بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے سفر نہ کرسکے- یہ لوگ ویزا فیس واپس بھی لے سکتے ہیں اور ویزے منسوخ بھی کراسکتے ہیں.
وزارت افرادی قوت کے مطابق کہ سعودی حکومت نے یہ سہولت نئے کورونا وائرس (کووڈ 19) کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات سے رونما ہونے والے منفی اثرات کا بوجھ کم کرنے کےلیے مہیا کی ہے.

نجی اداروں یا کمپنیوں نے ملازمت کے ویزے جاری کرائےتھے(فوٹو سوشل میڈیا)

سعودی حکومت چاہتی ہے کہ سرکاری اور نجی ادارے وبا کے نقصانات سے کم سے  کم متاثر ہوں.
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت اس سلسلے میں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ اور نیشنل انفارمیشن سینٹرتینوں سے مل کر کارروائی کررہی ہے.
18 مارچ 2020 کو شاہی فرمان کے اجرا کی تاریخ سے لے کر اب تک پاسپورٹ پر لگے ہوئے ویزے جو اب تک استعمال نہیں ہوئے ان کی فیس واپس لی جاسکتی ہے اور انہیں منسوخ بھی کرایا جاسکتا ہے.

شیئر: