Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاؤ، معمر افراد کو وزارت صحت کے مشورے

کورونا وائرس کا خطرہ سب سے زیادہ معمرافراد کو ہے.(فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کا خطرہ سب سے زیادہ معمرافراد کو ہے.
’ایسے شہری یا مقیم غیرملکی جن کی عمر 65 برس سے زیادہ ہوں یا وہ لاعلاج امراض میں مبتلا ہوں یا انہیں قوت مدافعت میں کمی کا مسئلہ درپیش ہو ایسے افراد نئے کورونا وائرس کی زد میں زیادہ آسکتے ہیں‘.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ایسے افراد سے کہا ہے کہ وہ مہلک وائرس سے  بچنا چاہتے ہیں تو گھروں میں رہیں، بازار نہ جائیں اور بھیڑ بھاڑ سے دور رہیں.

ٹیسٹنگ ٹیموں کا کارکن تجربہ کار ہیں. کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی.(فوٹو سبق)

ترجمان نے مزید کہ  کہ معمر افراد نقل و حرکت کم کریں. گھروں سے نہ نکلیں. ضرورت کی اشیا رشتہ داروں یا احباب کے ذریعے طلب کریں.سماجی فاصلے کے اصول کی سختی سے پابندی کریں.
وزارت صحت کے ترجمان نے معمر افراد کو مہلک وائرس سے بچنے کے لیے مشورے بھی دیے ہیں.
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ناک اور منہ کی حفاظت کے لیے ماسک کا استعمال کریں. ایسا کرنے سے وہ دوسروں کے منہ یا ناک سے نکلنے والے وائرس سے محفوظ رہیں گے. ہاتھ پابندی سے صابن اور پانی سے دھوتے رہیں. ہاتھوں کو سینیٹائز کریں. سامان چھونے سے بچیں. اشیا کی قیمت ادا کرتے ہوئے کرنسی نوٹ کے بجائے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کریں.
وزارت صحت کےترجمان کا کہنا تھا کہ ان دنوں فیلڈ ٹیسٹنگ ٹیمیں ناک کے ذریعے مقامی شہریوں اور تارکین کا کورونا ٹیسٹ کررہی ہیں.
ترجمان کے مطابق بعض لوگوں کو اس حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے.ان کے خدشات بے معنی ہیں اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں. ایسا کرتے ہوئے کوئی درد یا تکلیف نہیں ہوتی. یقین رکھیں کہ ٹیسٹنگ ٹیموں کا کارکن تجربہ کار ہیں. ناک کا معائنہ کرتے وقت کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی.

شیئر: