Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سموسوں کی پٹییاں تیار کرنے والے کارخانے سیل

650 کلوگرام سے زائد تیار شدہ مواد تلف کر دیا گیا. (فوٹوسبق)
 سعودی عرب میں بلدیہ جدہ کی ٹیم نےشہرکے جنوبی علاقے میں رمضان کے دوران کثرت سے کھائے جانے والے تکونے سموسوں کی پٹییاں تیار کرنے والے کارخانے سیل کردیئے.
 ویب نیوز سبق کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے شہر کے جنوبی علاقے میں چھاپا مارا جہاں غیر ملکی کارکنن حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف رمضان میں کثرت سے تیار کیے جانے والے سموسے کی پٹیاں بناتے تھے.
کارخانہ میں صفائی کا قطعی طور پر خیال نہیں رکھا گیا تھا جبکہ وہاں سے برآمد ہونے والے اشیا بھی انتہائی غیر معیاری تھیں.

کارخانے سیل کر کے کام کرنے والے غیر ملکیوں کا چالان کردیا گیا.(فوٹوسبق)

کارخانے میں جابجا حشرارت الارض کا بھرمار تھی جس کی وجہ سے وہاں تیار کی جانے والی اشیائے خورونوش بھی خراب ہوگئی تھیں مگر کارکن ان ہی پٹیوں کو پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے.
بلدیہ کی ٹیم نے دونوں کارخانے سیل کر کے وہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کا چالان کردیا.

برآمد ہونے والے اشیا بھی انتہائی غیر معیاری تھیں.(فوٹوسبق)

بلدیہ کی ٹیم کا کہنا تھا کہ غیر معیاری کارخانے سے 650 کلوگرام سے زائد تیار شدہ مواد ضبط کر کے اسے تلف کر دیا گیا. دونوں کارخانے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک وہاں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جگہ کو صاف نہیں کرلیاجاتا.
بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل گشت کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزیوں کو روکا جاسکے.

شیئر: