Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی، 13 ٹن سبزیاں ضبط

’ٹھیلوں کے گرد بڑی تعداد میں لوگوں کا جمع ہونا انتہائی خطرناک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ٹن سبزی اور پھل ضبط کرلیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بلد اور ہنداویہ محلوں میں غیر قانونی طور پر سبزیاں فروخت کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’گلی محلوں میں ٹھیلے لگانے والوں کی وجہ سے لوگ جمع ہورہے تھے، علاوہ ازیں فروخت کی جانے والی سبزیوں میں ضوابط کی پابندی نہیں کی جارہی تھی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ٹھیلوں کے گرد بڑی تعداد میں لوگوں کا جمع ہونا انتہائی خطرناک ہے جس سے اہل محلہ بھی متاثر ہوسکتے ہیں‘۔
 

’کارروائی کے دوران 80 ریڑھیاں ضبط کی گئیں جنہیں تلف کردیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)

میونسپلٹی نے کہاہے کہ ’پولیس کی مدد سے منظم کارروائی کی گئی جس کے باعث بڑی مقدار میں سبزیاں اور پھل ضبط ہوئے ہیں، ان میں سے جو چیزیں قابل استعمال ہیں وہ خیراتی تنظیموں کے حوالے کی گئیں‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’کارروائی کے دوران 80 ریڑھیاں ضبط ہوئی ہیں جنہیں موقع پر تلف کر دیا گیا ہے‘۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: