Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاو، دمے کے مریض کیا کریں؟

وزارت صحت نے دمے کے مریضوں کو متعدد مشورے دیے ہیں(فوٹوعاجل)
 سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس  کے باعث دمے کے مریضوں کو متعدد مشورے دیے ہیں ان پر عمل کرکے وہ مرض پر قابو بھی پا سکتے ہیں.
 یاد رہے کہ دنیا بھر میں  مئی کے پہلے منگل  کو دمے کے مریضوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے. اس کا مقصد سانس کے مریضوں میں آگہی کو فروغ دینا اور مرض پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنا ہے.
وزارت صحت نے مشورہ دیا  کہ دمے کے مریض کورونا کے مریضوں سے ملنے جلنےسے پرہیز کریں. ایسے لوگوں سے بھی دور رہیں جن کے بارے میں کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہ ہو.

Caption

 کورونا کے مریض داخلی اور خارجی الرجی پیدا کرنے والے ماحول سے خود کو بچائیں. ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ادویہ مقررہ وقت پر استعمال کریں.
ایک مشورہ یہ ہے کہ ڈاکٹر سے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق رجوع کرتے رہیں.
وزارت نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ دمے کے مریض فیملی ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں اور مشوروں کی پابندی کریں. ہسپتال اور ہیلتھ سینٹر میں اپنی فائل ضرور کھلوائیں.
وزارت نے خبردار ہے کہ دمے کا کوئی مریض ڈاکٹر سے رجوع کیے بغیر کوئی دوا استعمال نہ کرے.
وزارت صحت کے مطابق دمے کے مریض صحت بخش خوراک اور ایکسرسائزکے ذریعے جسمانی استعداد اور صحت کی حفاظت کریں.
 ایک مشورہ یہ بھی دیا ہے کہ دمے کے مریض سگریٹ نوشی نہ کریں.ایسے کسی پروگرام میں شرکت نہ کریں جہاں دمے کے عارضے میں شدت پیدا ہوتی ہو.
 دمے کے مریض انفلوائنزا کی شدت کو کم کرنے کے لیے موسمی ویکسین ضرور لیں.

شیئر: