Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں دلکش ’فن پارے‘ زمین پر سج گئے

کئی ہفتے سے جاری بارش نے موسم سہانا کردیا ہے.(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے ریجن کے زرعی فارموں اور سبزہ زاروں کو سفید پوش دلکش مقامات میں تبدیل کر دیا.
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے عسیر ریجن کی متعدد کمشنریوں میں کئی ہفتے سے جاری موسلا دھار بارش سے ابھرنے والے خوبصورت مناظر کی دلکش تصاویر جاری کی ہیں.

عسیر میں یہ فصلوں کی کٹائی کا موسم ہے.(فوٹو ایس پی اے)

تصاویر سبز، سفید اور مٹیالے رنگ کا حسین امتزاج ہیں. ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آرٹسٹ نے متوازن رنگوں سے اچھوتے سادہ فن پارے زمین پر سجا دیے ہیں.
عسیر کے بلند و بالا پہاڑوں کی چوٹیوں سے نکلنے والے آبشاروں نے کوہستانی علاقے کا حسن دوبالا کردیا ہے۔  پہاڑوں کی چوٹیوں سے گرنے والا پانی نے وادیوں کو انتہائی جاذب نظر بنادیا ہے.

تصاویر سبز، سفید اور مٹیالے رنگ کا حسین امتزاج ہیں.(فوٹو ایس پی اے)

عسیر میں یہ فصلوں کی کٹائی کا موسم ہے.ان دنوں وہاں مکئی اور جو کی فصلیں تیار ہیں.
عسیر کی کمشنریوں خمیس مشیط، تنومہ، النماص، ظہران الجنوب، ابہا سمیت متعدد کمشنریوں میں کئی ہفتے سے جاری بارش نے موسم سہانا کردیا ہے.

شیئر: