Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مزدورسے ناروا سلوک کرنے پر سعودی گرفتار

ملزم نے کارکن سے بدزبانی کرتے ہوئے وڈیوبھی خود بنائی تھی(فوٹو، سوشل میڈیا)
حائل پولیس نے مزدور کے ساتھ ناروا سلوک اور بدزبانی کرنے  پر ایک سعودی شہری کو گرفتار کرلیا-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق حائل پولیس کے ترجمان سامی الشمری نے بتایا کہ  پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ کا نوٹس لے لیا جس میں ایک شہری اپنے ماتحت مزدور کے ساتھ بدزبانی اور انسانی وقار کے منافی تشدد کررہا ہے-

ملزم کے خلاف مقدمہ پراسیکیوشن کے ادارے کوارسال کردیاگیا(فوٹو، سوشل میڈیا)

شہری نے یہ وڈیو کلپ خود تیار کرکے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا تھا-
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے بدزبانی کرنے والے مقامی شہری کی نشاندہی کرکے گرفتار کرلیاـ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
یاد رہے کہ پبلک پراسیکیوشن مملکت کے تمام شہریوں، مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیے ہوئے ہے کہ جو شخص بھی سوشل میڈیا پر خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی- پبلک پراسیکیوشن سوشل میڈیا پر وڈیو کلپس’ تصاویر اور مختلف قسم کی غیرقانونی تحریروں پر نظر رکھنے کےلیے سپیشل ٹیم تشکیل دیے ہوئے ہے-

 

شیئر: