کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگ گھروں میں تو بند ہو گئے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو معاشرے میں مستحق لوگوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں ہر سال رمضان میں مستحق افراد کو کھانا کھلانے کا انتظام کرنے والے اب بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ مزید دیکھیے اردو نیوز کے نامہ نگار عرفان قریشی کی اس ویڈیو میں