Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو پاس طلب کرنے پر دھمکی،تین سعودی شہری گرفتار

بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹرنےکرفیو اوقات میں ہیوی گاڑیوں کو دیکھا تھا.(فوٹو سبق)
سعودی عرب کےعلاقے عسیر ریجن میں پولیس نے بلدیہ کے علاقائی ڈائریکٹر سے الجھنے پر تین شہریوں کو گرفتار کرلیا. ملزمان کرفیو کے دوران ہیوی وہیکلز استعمال کررہے تھے.
 ویب نیوز سبق کے مطابق عسیرمیں بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹرنے معمول کی کارروائی کے دوران کرفیو اوقات میں نسبتا سنسان علاقے میں چند ہیوی گاڑیوں کو دیکھا.
جب گاڑیوں کے ڈرائیور کو روک کر ان سے کرفیو پاس کے بارے میں دریافت کیا تو ایک شخص نے اسے برا بھلا کہتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی.
بلدیہ کے ذمہ دار کا ان سے سوال تھا کہ کرفیو میں وقفے کا وقت ختم ہوچکا ہے اگرکرفیو پاس ہے تو اسے دکھائیں.
کرفیو پاس طلب کرنے پر ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص غصے میں نیچے اترا اوربلدیہ کے ذمہ دار سے الجھنے لگا.
اگرچہ بلدیہ کے ذمہ دار نےاپنا شناختی کارڈ بھی لگایا ہوا تھا جس میں اس کا عہدہ اور تمام تفصیلات درج تھیں علاوہ ازیں ذمہ دار بلدیہ کی سرکاری گاڑی میں وہاں پہنچا تھا.

بلدیہ کے ذمہ دار نے فوری طورپر پولیس میں رپورٹ درج کرائی(فوٹو سبق)

ملزم کے ساتھی نے بھی بلدیہ کے ذمہ دار کو برا بھلا کہا بلکہ گاڑی اور ان افراد کی وڈیو بنانے سے روکنے کے لیے اس پر حملہ آورہونے کی بھی کوشش کی مگروہاں موجود اس کے دوسرے ساتھیوں نے اسے روک لیا.
بلدیہ کے ذمہ دار نے فوری طورپر پولیس میں رپورٹ درج کرائی جہاں سے ٹیم نے پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا.

شیئر: