Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی اور کلاشنکوف سے فائرنگ

پولیس نے وڈیوشیئر کرنے والوں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔(فوٹو عاجل)
ریاض پولیس نے کرفیو اوقات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔
 ویب نیوز عاجل کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گاڑی میں سوار ایک شخص کو کرفیو اوقات کے دوران کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے وڈیو شیئر کرنے والوں کو ٹریس کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔
کرفیو کی خلاف ورزی کے دوران فائرنگ کا واقعہ ریاض کے علاقے ’النظیم ‘ میں پیش آیا تھا جہاں رات گئے 2 افراد گاڑی چلا رہے تھے جبکہ ایک نے کلاشنکوف کا پورا برسٹ فائر کردیا۔
فائرنگ کی آواز سے اہل محلہ بھی چونک گئے تھے۔ ویڈیو میں رات کے اندھیرے میں گولیاں چلتے بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی تھیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ ریاض سمیت 9 بڑے شہروں میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 24 گھنٹے کا ہے۔
 

شیئر: