Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مارکیٹوں کی نگرانی کا نظام مزید سخت

نجران ریجن بلدیہ کی جانب سے مارکیٹوں میں 438 دورے کیے گئے(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں میں مارکیٹوں کی نگرانی کے لیے مختلف ادارے سرگرم ہیں خاص کررمضان میں ان اداروں کی جانب سے نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا جاتا ہے.
نجران ریجن کی بلدیہ کی جانب سے مارکیٹوں میں 438 دورے کیے گئے تاکہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے.
سعودی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل بلدیہ کے سیکرٹری انجینئرحمد عیبان نے کہا کہ بلدیہ کی ٹیمیوں نے علاقے میں مختلف مارکیٹوں جن میں اشیائے خورونوش اور دیگر روزمرہ کی ضروریات فروخت کرنے والی دکانیں شامل تھیں کے دورے کیے ہیں.
بلدیہ اور وزارت تجارت کی جانب سے مقررہ ٹیمیں مختلف امور کا جائزہ لیتی ہیں جن میں اشیائے خورونوش کی کوالٹی کی جانچ کے علاوہ نرخوں کی یقینی دہانی کی جاتی ہے تاکہ کوئی دکاندار گراں فروشی نہ کرے.
بلدیہ کے سیکرٹری کا کہنا تھاکہ بلدیہ میں امور صحت سے متعلق شعبہ اس امر کی یقین دہانی کرتا ہے کہ غیر معیاری اشیا فروخت نہ کی جاسکیں.
اس ضمن میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے دکانوں اور تجارتی مراکز کےسٹور رومز کا بھی معائنہ کرکے اس امر کی یقین دہانی کی جاتی ہے کہ کھانے پینے کی چیزیں مقررہ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ذخیرہ کی گئی ہیں یا نہیں.

روزمرہ ضروریات کی اشیا فروخت کرنے والی دکانو ں کا بھی معائنہ کیا گیا.(فوٹو ایس پی اے)

 کھانے پینے کی چیزیں سٹورکرنے کےلیے کولڈ اسٹوریج کے سسٹم کا بھی معائنہ کیاجاتا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ سٹورمیں موجود کولنگ سسٹم درست درجہ حرارت پرکام کررہے ہیں یا نہیں.
اگر کولڈ سٹوریج میں خرابی ہوگی تو وہاں رکھی گئی اشیا خراب ہوجائیں گی جس پربلدیہ کے اہلکار کارروائی کرتے ہوئے دکان یا تجارتی مرکز کے خلاف چالان کرتے ہیں.
ریجنل سیکرٹری بلدیہ نے مزید کہا کہ بلدیہ کی جانب سے ٹول فری نمبر 940  بھی مخصوص کیا گیا جس پر کوئی بھی نقاص اشیا کے بارے میں اطلاع فراہم کرسکتا ہے.

شیئر: