Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صامطہ کمشنری سے بھی چوبیس گھنٹے کا کرفیو ختم 

وزارت داخلہ کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد پیر سے ہوگا.(فوٹو عاجل)
سعودی حکومت نے صامطہ کمشنری میں نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگایا گیا چوبیس گھنٹے کا کرفیو اٹھانے کا اتوار کو اعلان کردیا.
عمل درآمد پیر سے ہوگا. صامطہ کے باشندے صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک ضروری کاموں کے لیے گھروں سے نکل سکیں گے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ 24 شعبان 1441 ھجری کو جازان صوبے کی دو کمشنریوں صامطہ اور الدایر میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو لگایا گیاتھا.
صحت حکا م کی سفارش پر صامطہ کمشنری میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو اٹھایا جارہا ہے. عمل درآمد پیر سے ہوگا- صامطہ کے باشندے اپنی ضرورت کا سامان حاصل کرنے کے  لیے روزانہ صبح 9 سے شام  5 بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے.
وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہناہے کہ دکاندار کرفیو سے مستثنی کاروبار کے مجاز ہوں گے البتہ دکاندار ہوں یا مقامی شہری یا مقیم غیرملکی سب کو نئے کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی-

کرفیو اٹھانے کا فیصلہ مفاد عامہ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے.(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت داخلہ نے یقین دلایا ہے کہ صامطہ سے کرفیو اٹھانے کا فیصلہ مفاد عامہ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے.
صحت حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں. آئندہ ایام میں جو اقدامات مناسب ہوں گے ان کا بھی اعلان کردیا جائے گا. تمام لوگ اپنے پیاروں اور خود اپنی نیز معاشرے کے دیگر افراد کی صحت و سلامتی کی خاطر کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کی پابندی جاری رکھیں. 

شیئر: