Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات:'ویلیو ایڈڈ ٹیکس بڑھانے کا ارادہ نہیں'

’حکومت بحران کے بعد ملک کی معیشت کو بحال کرنے کے اقدامات پر غور کر رہی ہے‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹیکسوں کے حوالے سے ملک میں جو نظام قائم ہے وہی چلتا رہے گا۔
یہ بات اماراتی وزارت خزانہ کے سیکرٹری یونس الخوری نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کے پس منظر میں انہوں نے کہا ہے کہ ’حکومت اس وقت کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہتی۔ ہماری پوری توجہ وائرس کو محصور کر کے اس کے خاتمے پر ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت خزانہ سمیت حکومتی ادارے کورونا بحران کے بعد ملک کی معیشت کو بحال کرنے کے اقدامات پر غور و فکر کر رہے ہیں‘۔
’معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کئی معاشی پالیسیاں تیار کی جارہی ہیں، درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے نئی سہولتیں دینے کا جائزہ لیا جارہا ہے‘۔
واضح رہے کہ امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ جنوری 2018 میں ہواتھا۔ دیگر خلیجی ممالک کی طرح امارات میں بھی مختلف اشیا پر 5 فیصد واٹ نافذ ہے۔

شیئر: