Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی اداروں میں مہنگائی کی خلاف ورزیاں سرِفہرست

خلاف ورزیوں پر فوراً جرمانے کردیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت کی نگران ٹیموں نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں 15600 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں. ان میں مہنگائی کی خلاف ورزیاں سرفہرست رہیں.
الاقتصادیہ کے مطابق 'وزارت تجارت کی نگران ٹیموں نے پہلی سہ ماہی کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ تفتیشی دورے کیے.'
سعودی عرب کے تمام علاقوں کے تجارتی اداروں میں تفتیشی کارروائی کرکے اس بات کا پتا لگایا گیا کہ اشیائے صرف وافر مقدار میں موجود ہیں یا نہیں.

نگران ٹیموں نے ایک لاکھ سے زیادہ تفتیشی دورے کیے (فوٹو: ایس پی اے)

تفتیشی ٹیموں نے یہ بھی معلوم کیا کہ تجارتی ادارے صارفین کو مطلوبہ سہولتیں کس حد تک فراہم کررہے ہیں اور تحفظ صارفین قوانین کی پابندی کس حد تک ہو رہی ہے.
وزارت تجارت کے افسران نے تھوک کے بازاروں، گوداموں، کھانے پینے کی اشیا کے مراکز اور جنرل سٹور (بقالے)، ہائپر مارکیٹس، گوشت، سبزیاں، مچھلیاں، پھل  کی دکانوں، بیکریوں اور پیڑول سٹیشنوں کے تفتیشی دورے کیے.
86 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں. ان میں 46 فیصد کا تعلق مہنگائی سے تھا.خلاف ورزیوں پر فوراً جرمانے کردیے گئے.

پہلی سہ ماہی میں 15600 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت تجارت نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ 'وہ سامان خریدنے کے سلسلے میں توازن کا مظاہرہ کریں.'
ضرورت سے زیادہ سامان نہ خریدیں. اگر کہیں کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو وزارت تجارت کی ویب سائٹ یا 1900 شکایات مرکز یا بلاغ تجاری ایپلی کیشن کے ذریعے اس کی اطلاع ضرور دیں.

شیئر: