Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اور نجی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات

نجی اداروں میں عید کی چھٹی چار دن کی ہوگی.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت افرادی قوت نے سرکاری اور نجی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے.
 عید کی تعطیلات جمعرات 21 رمضان 1441ھ  کو ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی اور اتوار 8 شوال سے دفاتر کھلیں گے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے نجی اداروں سے متعلق عید الفطر کی تعطیلات کے بارے میں بتایا کہ قانون محنت کے مطابق نجی اداروں میں عید کی چھٹی چار دن کی ہوگی.
اس کی شروعات 29 رمضان کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ہوگی.
وزارت افرادی قوت نےبیان میں کہا کہ نجی ادارے کے ہر ملازم کو قانون محنت کی دفعہ  112 کے مطابق تقریبات کے موقع پر مکمل محنتانے کے ساتھ چھٹی لینے کا حق ہے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: