Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھول کی تھاپ پر سحری میں جگانے کی روایت

سحری کے اوقات میں ڈھول بجا کر روزہ داروں کو جگانے کی روایت پرانی ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کرنا شروع کر دیا، یوں ہر رمضان میں ڈھول بجانے والے بھی کم ہوتے گئے۔ ان گنے چنے ڈھول والوں میں سے ایک لال حسین ہیں جو گذشتہ تقریباً چار دہائیوں سے اندرون راولپنڈی میں ڈھول کی تھاپ سے لوگوں کو جگانے کی رسم پوری کر رہے ہیں۔ اردو نیوز کے نامہ نگار عرفان قریشی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں لال حسین سے ملوا رہے ہیں۔ 
 

شیئر: