Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفات پانے والے شہری کے اعضا سے 4 مریضوں کی جان بچ گئی

’متوفی مریض کے اعضا چار سعودی مریضوں میں پیوند کیے گیے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
امارات میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے سعودی کے اعضا سے 4 مریضوں کی جان بچ گئی۔
متوفی مریض  کا کردہ جگر، دل اور گردے سعودی مریضوں کو عطیہ کیے گیے ہیں۔
اماراتی اخبار الاتحاد کے مطابق 41 سالہ سعودی شہری کا العین شہر میں ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔لواحقین نے اس کے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری دیدی تھی۔
امارات میں سعودی ڈاکٹروں کی نگرانی میں متوفی مریض کے اعضا کامیابی سے نکالے گیے اور خصوصی طبی طیارے میں سعودی عرب منتقل کیے گیے۔
سعودی طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ’متوفی مریض کا جگر، دل اور گردے سعودی عرب میں موجود 4 مریضوں میں پیوند کیے گیے ہیں‘۔
طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ’پیوند کاری کا آپریشن انتہائی کامیاب رہا ہے، ہم متوفی اہل خانہ کے ممنون ہیں‘۔
 

شیئر: