Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں احتیاطی تدابیر کی1397خلاف ورزیاں

664 انسپکٹرز تفتیشی کارروائی میں شریک رہے (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ کی پندرہ بلدیاتی کونسلوں نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچنے کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹیں پیش کردیں۔
بلدیاتی کونسلوں کے اہلکاروں نے 33690 تفتیشی دورے کرکے رپورٹیں پیش کی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بلدیاتی کونسلوں نے1397 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جبکہ کرفیو کے دوران مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے535 خلاف ورزیوں کا اندراج کیا۔
کورونا وائرس کے شبے میں 5 تجارتی مراکز اورکورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد 4 شاپنگ سینٹر بند کر دیے گئے۔
سیکریٹری بلدیات سعید علی القرنی نے بتایا کہ بلدیاتی کونسلوں کے اہلکاروں نے 27359 کلو گرام کھانے پینے کی ایسی اشیا ضبط کیں جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں۔
عل القرنی کا کہنا ہے کہ 664 انسپکٹرز تفتیشی کارروائی میں شریک رہے۔

پبلک مقامات کی صفائی اور سینیٹائزنگ کی گئی (فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک مقامات اور سرکاری عمارتوں میں 30228 جگہوں کی صفائی اور سینیٹائزنگ کی گئی۔ ان میں ایسے مقامات شامل ہیں جہاں مقامی لوگ اور غیرملکی کثیر تعداد میں آتے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں 90667 مشینوں، کنٹینرز اور شاپنگ ٹرالیز کو سینیٹائز کیا گیا۔ سینیٹائزنگ کی کارروائی میں 75لاکھ لٹر جراثیم کش مادہ استعمال کیا گیا۔  یہ کارروائی 1965 ورکرز نےانجام دی ہے۔

شیئر: