Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزیوں پر روزانہ رپورٹ جاری ہوگی

وزارت داخلہ کے ترجمان نے دو وضاحتیں جاری کی ہیں.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر سزاؤں کے حوالے سے دو وضاحتیں جاری کی ہیں.
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی اورخلاف ورزیاں کرنے والوں کو مقررہ سزائیں دینے کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے.
 یاد رہے وزارت داخلہ نے منگل کو کہا تھا کہ حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال سے 5 لاکھ ریال تک کے جرمانے اور ایک ماہ سے 5 برس تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے.
 ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے کس علاقے میں کس نے کیا خلاف ورزی کی اور اسے کیا سزا دی جائے گی اس حوالے سے ہر صوبے کی بابت روزانہ کی بنیاد پر بیان جاری ہوگا.
طلال الشلھوب نے بتایا کہ تقریبات کو کنٹرول کرنے کے لیے پابندیوں کا لائحہ عمل جس میں خلاف ورزیوں اور سزاؤں کا تعین ہوگا اس حوالے سے بیان ملتوی کردیا گیا ہے.
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے مقررحفاظتی اقدامات اور احتیاطی انتظامات کی خلاف ورزیاں پکڑنے کے لیے انہی اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے جو نجی کمپنیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے تعینات ہیں.ان میں سیکیورٹی فورسز شامل ہیں.
الشلھوب نے کہا کہ خلاف ورزی کی رپورٹ متعلقہ ادارے کا افسر تیار کرے گا اور رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجےگا.
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر جرمانے، قید ، ادارہ بند کرنے اور مقیم غیرملکیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے جیسی سزاؤں کا اعلان کیا تھا.

شیئر: