Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نجم‘ کی گاڑی لے کر فرار ہونے والا گرفتار

واقعہ ریاض کے الخلیج محلے میں پیش آیا (فوٹو: سوشل میڈیا)
 سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی نوجوان ٹریفک خلاف ورزیوں اور حادثات کے موقع پر رپورٹ تیار کرنے والی کمپنی (نجم) کے اہلکار کو زدو کوب کر کے اس کی کار لے کر فرار ہوگیا. 
 ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ریاض کے الخلیج کے محلے میں پیش آیا ہے.
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ 'واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس متحرک ہوگئی اور مقامی نوجوان کو ریکارڈ وقت میں گرفتارکرلیا گیا۔'
'نجم کمپنی کا اہلکار ریاض کے الخلیج محلے میں ٹریفک حادثے کی رپورٹ تیار کر رہا تھا. اسی دوران مقامی شہری نے جو عمر کے تیسرے عشرے میں تھا نجم کے اہلکار کو زدو کوب کیا اور اس کی کار لے کر فرار ہوگیا.
پولیس ترجمان کے مطابق 'زیر حراست نوجوان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے.'

شیئر: