Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف؛ پہلی بارقیدیوں کی آن لائن پیشی

کیسز کی سماعت کے لیے جیل میں خصوصی انتظامات کیے گئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
طائف جیل میں پہلی بار فوجداری عدالت کے تعاون سے آن لائن مقدمہ چلایا گیا- سعودی وزارت انصاف مملکت کی تمام جیلوں میں آن لائن مقدمے کے انتظامات کی پالیسی پر گامزن ہے-
نئے کورونا وائرس کی وبا کے عالم میں آن لائن عدالتی کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے-

آن لائن مقدمات کی پیروی میں کافی سہولت ہوئی(فوٹو، ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق طائف کی جیل کےڈائریکٹر کرنل ماجد الثبیتی  بتایا کہ جیل میں مقدمے کی سہولت سے پہلے دن 5 قیدیوں نے فائدہ اٹھایا- مختلف مقدمات میں مطلوب 5 قیدیوں سے متعلق عدالتی کارروائی آن لائن کی گئی-
طائف جیل میں بصری رابطے کے کیبن پر مشتمل ایک عمارت تیار کی گئی ہے ان میں سے چار کیبن انفرادی مقدمات کے لیے مخصوص ہیں جبکہ ایک کیبن اجتماعی مقدمات کے لیے خاص کیا گیا ہے-
کرنل الثبیتی نے بتایا کہ طائف جیل میں آن لائن مقدمات کے لیے قائم کیے گئے پانچوں کیبن نیٹ ورک، ٹی وی سکرین، مائیکروفون، ہیڈفونز اور انگلیوں کے نشانات والے آلے سے لیس ہیں- مقدمے کی کارروائی عدالت اور جیل کے متعلقہ افراد کی موجودگی میں کی جارہی ہے-
طائف جیل کے ڈائریکٹر نے توجہ دلائی کہ آن لائن مقدمے کا پروگرام کثیر المقاصد ہے اس سے وقت اور محنت کی بچت ہورہی ہے-
عدالتی عمل میں آسانی اور کارروائی تیزی سے انجام پا رہی ہے- قیدیوں کو مقدمے کے لیے جیل سے نکلنے کی ضرورت نہیں پڑتی- ساری کارروائی جیل کے اندر کی انجام پا جاتی ہے-
 

شیئر: