Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی حفاظتی سامان کی فراہمی

کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پروگرام (کاپ) اور اسلام ترقیاتی بینک کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دو کروڑ مالیت کا حفاطتی سامان فراہم کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یہ حفاظتی سامان معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے وصول کیا۔
حفاظتی سامان کی فراہمی کے معاہدے پر ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے اور کنگ عبد اللہ پروگرام  کے نمائندے نے دستخط کیے۔ 
 حفاظتی سامان میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے 35 ہزار ڈسپوزبل گاؤنز، اور فیس ماسک شامل ہیں۔
سامان میں ڈاکٹروں کے لیے 12 سو این 95 ماسک، اور بارہ سو حفاظتی عینک کے علاوہ 17 ہزار پانچ سو ڈسپوزیبل کیپس، ہینڈ سینیٹائزر کی 10 ہزار بوتلیں، انفراریڈ تھرمامیٹر، صابن، فیس شیلڈ، اور شو کورز شامل ہیں۔‘

بینک نے کورونا سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا کے لیے 4 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں

اسلامی ترقیاتی بینک کے نمائندے انعام اللہ کے مطابق  بینک نے پاکستان کو ترجیحی امدادی پروگرام میں شامل کیا ہے۔
بینک نے کورونا سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا کے لیے 4 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں۔
اسلامی ترقیاتی بینک اور کاپ کے تحت خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں موبائل ہیلتھ کلینک منصوبہ بھی چل رہا ہے۔
ان کے مطابق کرک بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2024 تک موبائل کلینکس منصوبہ جاری رہے گا۔

شیئر: