Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت، سعودی عرب مشترکہ آئل فیلڈ سے ایک ماہ کے لیے پیداوار معطل

روزانہ 9.7 ملین بیرل تیل کی پیداوار میں کمی کی جائے گی(فوٹو عرب نیوز)
کویت اور سعودی عرب یکم جون 2020 سے ایک ماہ کے لئے الخفجی آئل فیلڈ سے تیل کی مشترکہ  پیداوار بند کردیں گے۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا نے کویت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے خبر دی  ہے کہ اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے مابین تیل پیداوار میں کٹوتی کے معاہدے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

الخفجی جوائنٹ آپریشنز کی مشترکہ انتظامی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔(فوٹو الشرق الاوسط)

کویت گلف آئل کمپنی کے قائم مقام سی ای او عبد اللہ السمیتی نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہے "الخفجی جوائنٹ آپریشنز کی مشترکہ انتظامی کمیٹی نے تیل پیداوار اور اس سے متعلقہ سہولیات ایک ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"

اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے مابین تیل پیداوار میں کٹوتی کا معاہدہ ہوا ہے(فوٹو عرب نیوز)

عبداللہ السمیتی نے مزید کہا کہ تیل کے نرخوں میں ہونے والی زبردست کمی کو روکنے کی کوشش میں گذشتہ ماہ اوپیک  پلس کے معاہدے کے بعد مئی اور جون کے مہینوں میں روزانہ 9.7 ملین بیرل تیل کی پیداوار میں کمی کی جائے گی۔
 

شیئر: