Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں طیارہ گرنے کے بعد کے مناظر

پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی جاتے ہوئے لینڈنگ سے قبل گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ طیارہ کراچی کی ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس آبادی پر گرا۔ 
حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
 اس کے علاوہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ آگ کا سیاہ دھواں دور دور سے دکھائے دینے لگا۔ بعض مقامی رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔
 حادثے کے فوری بعد حکومت سندھ نے کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

 

شیئر: