Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 2 ہزار 399 کیسز کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 افراد جان کی بازی ہارگئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 399 افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد 72 ہزار 560 ہوگئی ہے.
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ریاض میں یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 24 مئی کو مزید 11 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے. مملکت میں کووڈ 19 وائرس سے اب تک 390 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ضروری ہے (فوٹوایس پی اے)

 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 284 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ اس وبائی مرض سے اب تک 43 ہزار 520 افراد شفایاب ہو چکے ہیں.
وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق تیسرے دن بھی ریاض میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد 742 رہی جبکہ مکہ مکرمہ میں 611 ، جدہ میں 474 ، دمام 136 ، الخبر120 ، الجبیل 82 ، مدینہ منورہ 69 ، طائف 25 ، قطیف 22 ، خلیص 19 ، الھفوف 18 ، حائل 12 ، بریدہ 12 جبکہ دیگرشہروں میں تعداد سنگل عدد میں رہی.
ڈاکٹر العبدالعالی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں مکہ مکرمہ اور ریاض میں ہوئیں۔ ہلاک ہونےوالے 11 افراد میں ایک سعودی جبکہ 10 غیر ملکی ہیں جن کی تعلق مختلف ممالک سے۔
کووڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی عمروں کے بارے میں ترجمان صحت کا کہنا تھاکہ جوافراد ہلاک ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا تھا ہلاک شدگان کی عمریں 30 سے 70 برس کے درمیان تھیں
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر اس امرنہ فراموش نہ کیاجائے کہ ہمیں آج بھی اس وبائی مرض کا سامنا ہے جس کےلیے لازمی ہے کہ سماجی دوری کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے تاکہ اس وبائی مرض سے محفوظ رہ سکیں.

شیئر: