Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز کے 67 ہزار سے بڑھ گئے

وزارت صحت اب تک 6 لاکھ سےزائد افراد کے ٹیسٹ کرچکی ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد67 ہزار 719 تک پہنچ گئی ۔ وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 642 افراد میں ’کووڈ 19 ‘ ٹیسٹ پازیٹوآنے کی تصدیق کی ہے۔
وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈْاکٹر محمد العبدالعالی نے یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 افراد ہلاک  جبکہ 2963 افراد صحتیاب ہوئے۔

ریاض میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو،ایس پی اے )

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جمعہ 22 مئی کو جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 364 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبائی امراض سے 39 ہزار 3 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جن مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 38 فیصد سعودی اور 62 فیصد غیر ملکی شامل ہیں جبکہ مجموعی مریضوں میں 27 فیصد خواتین اور 73 فیصد مرد شامل ہیں۔
کورونا وائرس میں مبتلا بچوں کا تناسب  11 فیصد جبکہ معمر افراد 4 فیصد ہیں۔ وزار صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 6 لاکھ 67 ہزار 57 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیاجاچکا ہے۔
جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعہ 22 مئی کو سب سے ریاض میں مریضوں کی تعداد دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھی وہاں 856 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جدہ میں 403 ، مکہ مکرمہ 289 ، مدینہ منورہ 205 ، دمام 194 ، الدرعیہ 118 ، الجبیل 87 ، قطیف 77 ، الخبر 73 ، طائف 52 ، الھفوف میں 49 مریضوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا علاوہ ازیں دیگر شہروں میں بھی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جنکی تعداد اتنی زیادہ نہیں۔

شیئر: