Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں گرد و غبار کا طوفان، کئی علاقوں میں بارش

گرد آلود ہواؤں نے حد نظر محدود کردی.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں عید الفطر کے پہلے دن مکہ مکرمہ ریجن کی 4 کمشنریوں، جدہ، قنفذہ، رابغ اور اللیث سمیت شاہراہوں اور کھلے مقامات پر گرد آلود ہواؤں نے حد نظر محدود کردی. شام چھ بجے تک اس کا سلسلہ جاری رہا.
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی معروف کمشنری الوادی الفرع میں اتوار کو زبردست سیلاب آگیا. الشعیبہ سے  قریہ الفقیر پہنچ چکا ہے اور اب اس کا رخ مدینہ منورہ کے ڈیم کی طرف ہے. یہ سیلاب الھجرہ روڈ کے مشرق میں آرہا ہے.
جازان میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بعض مقامات پر موسلا دھار اور متعدد مقامات پر درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہے.

طائف کے جنوبی علاقے بارش کی زد میں رہے.(فوٹو سبق)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق طائف میں اتوار کو درمیانے درجے کی بارش ہوئی. سیاحتی مقام الشفا، وادی ذی غزال، الحدبان اور طائف کے جنوبی علاقے بارش کی زد میں رہے.
اخبار 24 کے مطابق باحہ ریجن میں گرد آلود ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنادیا.
بارش اور ژالہ باری باحہ شہر کے علاوہ العقیق، المخواۃ، المندق، بلجرشی، قلوۃ، غامد الزناد اور آس پاس کی کمشنریوں میں ہورہی ہے.

نجران میں بھی اتوار کو موسلا دھار بارش ہوئی.(فوٹو سبق)

ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ اس کا سلسلہ رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا- بارش اور ژالہ باری سے پورا علاقہ جل تھل ہوگیا ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نجران میں بھی اتوار کو موسلا دھار بارش ہوئی. برساتی نالے پانی سے بھر گئے. ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ  بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں.

شیئر: