Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں موسم غیر متوقع رہے گا

موجیں ایک سے ڈیڑھ میٹر تک بلند رہیں گی (فوٹو، سوشل میڈیا)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے 6 علاقوں میں موسم گردآلود رہنے کا امکان ہے۔ صحرائی مقامات پر گرد وغبار کے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ کافی حد تک متاثر ہو گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت کے علاقے تبوک ، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ خاص کر ساحلی علاقے اور الجوف ، حائل اور شمالی حدود کے علاقوں میں موسم گرد آلود رہنے کا امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں میں تیز بارش کا بھی امکان ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

محکمہ موسمیات کے مطابق جازان ، عسیر اور الباحہ ریجن کے بعض پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
سمندر کے شمالی اور مغربی علاقوں میں ہوا کی رفتار 25 سے 48 کلومیر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ بحر الاحمر کے شمالی اور وسطی علاقے میں موجیں ایک سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوں گی ۔
شہری دفاع کی جانب سے کہا گیا ہےکہ صحرائی مقامات پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ گرد وغبار کی شدت کے سبب حد نگاہ کافی حد تک متاثر ہوسکتی ہے اس لیے ہائی وے پر سفر کے دوران خصوصی احتیاط برتے ہوئے ہیزرٹ لائٹس ضرور استعمال کی جائیں۔
وہ پہاڑی علاقے جہاں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے میں رہنے والوں کے حوالے سے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں جہاں پانی کا بہاو نسبتا تیز ہوتا ہے بارش کے دوران نہ گزریں۔

شیئر: