Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر جدہ میں مزید 23 دکانیں بند

’ہفتہ کو شاپنگ مالز اور ریٹیل کی دکانوں کے تفتیشی دورے ہوئے جن میں متعدد خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی واحتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر جدہ میں مزید 23 دکانیں سر بمہر کردی گئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے سکریٹری انجینئر محمد ابراہیم الزہرانی نے کہا ہے کہ ’کل بروز ہفتہ شہر کے شاپنگ مالز اور ریٹیل کی دکانوں کے تفتیشی دورے ہوئے جن میں متعدد خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں‘۔
’جن دکانوں کو بند کر دیا گیا ہے وہاں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے دی جانے والی ہدایات اور ضوابط پر عمل نہیں ہو رہا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام کاروباری مراکز کو چاہئے کہ ضوابط کی پابندی کریں، کارکنوں کے جسم کا درجہ حرارت کا معائنہ کرنا ضروری ہے، فروخت ہونے والی اشیا کے معیار اور سلامتی کی پابندی کرنی چاہئے‘۔
’دکانوں میں رقبے کے حساب سے گاہکوں کی تعداد متعین ہے، اس سے زیادہ گاہک ہوں گے تو خلاف ورزی شمار کی جائے گی‘۔
’تمام دکانوں میں سینیٹائزر، ماسک اور جراثیم کش ادویہ کی موجودگی ہونی چاہئے، سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے نشانات ثبت ہوں اور گاہکوں سے اس کی پابندی کروائیں‘۔

شیئر: