Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے 851 نئے مریض

کویت میں 1230 مریض شفایاب ہوئے ہیں، یہ تعداد بڑھ کر 11386 ہوگئی ہے ( فوٹو: القبس)
کویت میں آج اتوار کو کورونا کے 851 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کویتی نیوز ایجنسی کے  مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں کل تعداد بڑھ کر 27043 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 212 ہوگیے ہیں‘۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ السند نے بتایا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 279 کویتی شہری، 165 انڈین، 129 مصری اور86 بنگلہ دیشی ہیں جبکہ باقی دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
’200 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی کی حالت مستحکم ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ دن 1230 مریض شفایاب ہوئے ہیں، یہ تعداد بڑھ کر 11386 ہوگئی ہے‘۔
عمان :
عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں ایک 44 سالہ عمانی شہری ہے جبکہ دوسرا غیر ملکی ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’1014 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، کل تعداد 11437 ہوگئی ہے‘۔
 
’نئے مریضوں میں 371 عمانی شہری ہیں جبکہ 643 غیر ملکی ہیں‘۔
’شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 2396 ہوگئی ہے‘۔
سوڈان :
سوڈانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ دن 279 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 4800 ہوگئی ہے‘۔
’انتہائی افسوس ہے کہ گزشتہ دن 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 262 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1272 ہوگئی ہے‘۔

’الجزائر میں گزشتہ دن 8 مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جن کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 646 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)

الجزائر :
الجزائری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کل ہفتہ کو کورونا کے 133 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے بتایا ہے کہ ’مریضوں کی کل تعداد 9267 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ دن 8 مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جن کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 646 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: