Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 1881 کیسز، 22 اموات

اب تک کورونا سے 525 افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا کے 1881 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں مجموعی مریضوں کی تعداد 87 ہزار 142 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  1864 مریض صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک کووڈ 19 سے شفایاب ہونے والے 64 ہزار 306 ہو چکے ہیں ۔

ریاض میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ایس پی اے )

یکم جون کوجاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کے بعد اب تک اس وبائی مرض  سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 525 ہو گئی ۔
وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں یکم جون 2020 کو مریضوں کی تعداد کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض میں 668، جدہ میں 293، دمام 290، مکہ 164، الجبیل 62، الھفوف 39، المزاحمیہ 27، القطیف 22، خلیص 21، الخرج 20، مدینہ 19، حائل 19، طائف 27، الظھران 14، رفائع الجمش 13، الخبر 11، وادی الدواسر 11، ابھا 10، بریدہ 10، محایل عسیر 6 جبکہ دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک سے 5 تک رہی۔

شیئر: