Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران ، جازان اور عسیر میں بارش متوقع

گرمی کی پہلی لہر بھی منگل سے شروع ہوجائے گی- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل 2 جون کو تین علاقوں نجران، جازان اور عسیر میں پہلے  گردو غبار کا طوفان آئے گا جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی-
عاجل ویب سائٹ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ جازان، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی علاقے بھی منگل کو گردو غبار کے طوفان کی زد میں ہوں گے-
محکمہ موسمیات نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ  بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا-

مکہ اور مدینہ کے ساحلی علاقے بھی منگل کو گردو غبار کی زد میں ہوں گے-(فوٹو عاجل)

ہوا کی فی گھنٹہ رفتار 18 تا  42 کلو میٹر ہوگی- سمندر میں لہریں دو میٹر تک اونچی اٹھیں گی-
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی کہ منگل سے سعودی عرب میں گرمی کی پہلی لہر شروع ہوجائے گی- اس سے مشرقی ریجن کا پورا علاقہ متاثر ہوگا-
الربع الخالی، عراق کا جنوب مشرقی علاقہ، کویت، متحدہ عرب امارات، مشرقی ریاض، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقے سخت گرمی کی زد میں رہیں گے-
الحصینی کے مطابق کھجوروں کی فصل کے لیے سخت گرمی کی لہر اشد ضروری ہے-

شیئر: