Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کن علاقوں میں بارش متوقع

بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کابھی امکان ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر گیارہ مئی کو مملکت کے چھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں بتایا ہے کہ مشرقی ریجن اور ریاض ریجن میں گرد آلود ہوائیں اس قدر تیز ہوں گی کہ حد نظر محدود ہوجائے گی. گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ نجران ریجن تک پھیل جائے گا.
محکمہ موسمیات نے بیان میں مزید کہا کہ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی.

ریاض کے مغربی علاقوں عفیف اور الدوادمی میں بھی بارش کا امکان ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)

بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کابھی امکان ہے. علاوہ ازیں ریاض کے مغربی علاقوں خصوصا عفیف اور الدوادمی میں بھی بارش کا امکان ہے.
سعودی عرب کے 8 علاقوں سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کو جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، ریاض، قصیم اور الشرقیہ میں بارش کا موسم رہا جبکہ شمالی حدود ریجن میں اتوار کو گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں.

شیئر: