Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے شبے میں دمام کی ایک مسجد بند کردی گئی

’صفائی اور سینیٹائزنگ کے بعد مسجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت اسلامی امور نے کورونا کے شبے میں دمام میں ایک مسجد کو وقتی طور پر بند کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مسجد کے امام کو کورونا کے شبے میں صحت حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مسجد بند کر دی گئی ہے‘۔
دمام وزارت اسلامی امور کی برانچ کے سربراہ احمد المہاشیر نے کہا ہے کہ ’مسجد کے امام نے خود رابطہ کر کے اطلاع دی تھی کہ انہیں شک کہ شاید کورونا کا شکار ہوگیے ہیں‘۔
’وزارت کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امام کو مزید معائنہ اور ٹیسٹ کے لیے صحت حکام کے سپرد کر دیا ہے، موذن کو گھر میں محدود رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متبادل امام کا انتظام ہونے تک مسجد میں نمازیں معطل کر دی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت اسلامی امور نے وزارت صحت کے تعاون سے مسجد کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام شروع کردیا ہے، کام مکمل ہوتے ہیں مسجد دوبارہ کھول دی جائے گی‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’کسی بھی مسجد میں امام یا موذن یا نمازیوں میں سے کسی میں کورونا کا شبہ ہوا تو وہاں اسی طرح کی کارروائی کی جائے گی‘۔

شیئر: