Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید ملن تقریب منعقد کرنے پر ہسپتال انتظامیہ معطل

’عید ملین پروگرام کے لیے بکرے ذبح کیے گیے اور اجتماعی کھانا کھایا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف محکمہ صحت نے ایک سرکاری ہسپتال کے سربراہ اور انتظامیہ کے 8 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔
مذکورہ افراد نے عید ملن پروگرام منعقد کرتے ہوئے تمام سٹاف کے لیے اجتماعی کھانے کا اہتمام کیا تھا۔
طائف محکمہ صحت کے ترجمان عبد الہادی الربیعی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی اور اجتماعات منعقد کرنے پر ہسپتال کے سربراہ اور انتظامیہ کو معطل کرنے علاوہ تفتیشی کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔
’ہسپتال کے سربراہ نے تمام سٹاف کے ساتھ عید ملین پروگرام منعقد کیا، اس مقصد کے لیے بکرے ذبح کروائے گیے اور اجتماعی کھانا کھایا گیا‘۔
’انتظامیہ نے سٹاف کے مرد کارکنوں کے ساتھ خواتین عملے کے لیے بھی الگ سے کھانے کا اہتمام کیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت اور وزارت داخلہ نے واضح طور پر ہدایات کر رکھی ہیں کہ کسی بھی قسم کے اجتماعات منعقد نہیں ہوں گے اور خاص طور پر دفاتر میں لوگوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا بالکل منع ہے‘۔

شیئر: