Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یونیورسٹی کا عالمی فہرست میں چوتھا نمبر

 امریکی آرگنائزیشن نیشنل اکیڈمی برائے تحقیق و ایجادات نے فہرست مرتب کی ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی برائے پیٹرولیم  و معدنیات (کے ایف یو پی ایم) کو 2019 کی امریکی نیشنل اکیڈمی کی جانب سے سالانہ درجہ بندی کے مطابق ابتدائی 100 یونیورسٹیوں کی عالمی فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکہ کی آرگنائزیشن نیشنل اکیڈمی برائے تحقیق و ایجادات کی ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ فہرست مرتب کی گئی ہے۔

عالمی درجہ بندی کے اس اعزاز پرسعودی عرب  کو فخر ہے (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی عرب کے شہر دمام میں موجود کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ معدنیات کو تحقیق و ایجادات کا اندراج کرانے کی فہرست کے مطابق 225 پوائنٹس دیے گئے ہیں جب کہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والی کیلی فورنیا یونیورسٹی کو631، اس کے بعد میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو 355 اور ٹیکساس یونیورسٹی کو 276 پوائنٹس دیے گئے ہیں۔

کنگ فہد یونیورسٹی کو فہرست کے مطابق 225 پوائنٹس دیے گئے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی وزیر توانائی اور کنگ فہد یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ یہ کامیابی تحقیق اور جدت کے شعبوں میں یونیورسٹی کے سٹریٹجک طریقہ کار کی عکاسی کرتی ہے اور اس اعزاز پر سعودی عرب  کو فخر ہے۔
اس موقع پر شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے تعلیم کے میدان میں زبردست تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: