Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی درزی ماسک مفت تقسیم کرنے لگے

دو غیرملکی درزیوں کا وڈیو کلپ وائرل ہے(فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں مقیم غیرملکی درزی کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے کپڑے کے ماسک تیارکرکے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں مفت تقسیم کرنے لگے.
اخبار 24 کے مطابق الافلاج کمشنری میں کام کرنے والے دو غیرملکی درزیوں کا وڈیو کلپ وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو غیرملکی درزی حفاظتی ماسک تیار کرکے تحفے کےطور پر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں تقسیم کررہے ہیں.
غیرملکی درزیوں کا کہناہے کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں حفاظتی ماسک الافلاج کمشنری کے ایک، ایک حصے میں تقسیم کریں گے اس کے بعد مملکت کے دیگر علاقوں کا رخ کیا جائے گا.

 غیر ملکی درزی اب تک تین ہزار ماسک تقسیم کرچکے ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)

الافلاج میں درزیوں کی نگراں کمیٹی  نے حفاظتی ماسک تیار کرکے تحفے کے طور پر پیش کرنے والے یمنی اور انڈین درزیوں کا اعزاز کیا ہے. کمیٹی کا کہناہے کہ یہ دونوں درزی اب تک تین ہزار ماسک تقسیم کرچکے ہیں.
جازان میں ایک یمنی درزی حفاظتی ماسک تیار کرکے پورے علاقے میں مفت تقسیم کررہا ہے. یمنی درزی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کو روکنے میں اس کا یہ معمولی سا حصہ ہے.
یمنی درزی کا کہناہے کہ وہ سعودی عرب میں 36 برس سے مقیم ہے.اس نے یہاں قیام کے دوران کبھی محسوس نہیں کیا کہ وہ پردیس میں ہے.
یمنی کا کہناہے کہ یمن کے لیے سعودی عرب بھی مسلسل مدد کر رہا ہے۔ یمن کے لیے عالمی امدادی کانفرنس کی میزبانی بھی اسی کا تسلسل ہے۔

شیئر: