Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس سے متاثرہ سعودی موذن کا انتقال

مشرقی ریاض کی صالح الفریجۃ میں 16 برس سے اذان دے رہے تھے۔(فووٹ العربیہ)
سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوکر  بزرگ موذن شیخ سالم مشوط العنزی کا انتقال ہوگیا۔
یہ کورونا سے متاثر ہوکر جان کی بازی ہارنے والے پہلے  سعودی موذن ہیں۔ مشرقی ریاض کے محلے النظیم کی صالح الفریجۃ میں 16 برس سے اذان دے رہے تھے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شیخ سالم کے بیٹے نایف نے بتایا کہ  70 روز تک بندش کے بعد مساجد میں جماعت سے نماز کی اجازت ملی تو ابا جان فجر کی نماز کے  لیے دو بجے ہی سے تیاری کرنےلگے تھے۔
  اذان اور نماز کے لیے مسجد پہنچے اور صبح  8 بجے کے بعد گھر واپس آئے۔ انہوں نے تکان اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے بعد نیشنل گارڈز ہسپتال جاکر چیک اپ کرایا۔ رپورٹ سے پتہ چلا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اس پر انہیں قرنطینہ کردیا گیا تھا-۔
نایف کا کہناہے کہ ابا جان ہمیشہ ہمیں نماز کی پابندی اور سب کےساتھ روا داری کی نصیحت کرتے رہتے تھے۔ ان کا فراق ہمارے لیے بڑا سانحہ ہے۔ صبرکا پہلو یہ ہے کہ وہ بڑے اچھے انسان تھے اور سب کے ساتھ اعلی اخلاق سےپیش آتے تھے۔
وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے شیخ سالم کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔
 

شیئر: