Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے ترسیلات زر پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر برس اربوں ڈالر ترسیلات زر بھیجتے ہیں: فائل فوٹو اے ایف پی
حکومت پاکستان نے مالی سال 2020 کے بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے میں سہولت دینے کے لیے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔
اس حوالے سے جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مالی بجٹ میں تجودی دی گئی ہے کہ ترسیلات زر کو نکلوانے یا منتقل کرنے پر کسی قسم کا ٹیکس نہ لیا جائے۔
سمندر پار پاکستانیوں کے سیونگ بلز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی یہ تجویز دی گئی ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کو بھی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
حج ٹور آپریٹرزکو غیر مقامی افراد کو ادائیگی کرتے وقت ٹیکس کٹوتی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس اقدام سے حج ٹور آپریٹرز کے حج انتظامات پر آنے والے اخراجات میں کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
کاروبار کرنے میں آسانی کی تجاویز

ٹیکس میں چھوٹ سے حج ٹور آپریٹرز کے حج انتظامات پر آنے والے اخراجات میں کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے: فائل فوٹو اے ایف پی 

بجٹ میں حکومت نے کاروباری افراد کو آسانی فراہم کرنے کے لیے شادی ہالز پرود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویزدی ہے ۔
اس کے علاوہ تمام والدین جو ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں ان کے بچوں کی فیس پر سے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے ہوٹلنگ کی صنعت کو ریلیف دینے کے لیے 1.5 فیصد ٹیکس کم سے کم چھ ماہ کے لیے 0.5 تک کر دی گئی ہے۔
پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں بنائے جانے والے موبائلز پر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے
ٹیکس محصولات کو بڑھانے کے لیے گذشتہ سال حکومت پاکستان نے 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ جمع کروانے کی شرط عائد کی تھی جس میں ترمیم کر کے اب یہ شرط ایک لاکھ روپے کی خریداری پر کرنے کی تجوزی دی گئی ہے۔

شیئر: