Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ایئر کی قاہرہ کے لیے چار پروازیں

خصوصی پروازیں 14، 18 اور 19 اور 20 جون کو چلائی جائیں گی۔(فوٹو ٹوئٹر)
امارات ایئر نے دبئی سے قاہرہ کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق یہ پروازیں امارات میں پھنسے ہوئے  ان مصری شہریوں کی وطن واپسی کے لیے چلائی جارہی ہیں جو واپس جانا چاہتے ہیں۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی پروازیں 14، 18 اور 19 اور 20 جون کو چلائی جائیں گی۔
امارات ایئر کا کہنا ہے کہ ان پروازوں سے ایسے افراد بھی سفر کرسکتے ہیں جو دبئی کے راستے اپنی منزل پر آگے جانا چاہتے ہوں۔

امارات ایئر  30 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

امارات ایئر خلیج، بحر الکاہل، یورپ اور امریکہ کے 30 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔
 ان پروازوں کے لیے  ریزرویشن امارات ڈاٹ کوم یا ٹریولنگ ایجنسیوں، امارات ایئر کے دفاتر اور رابطہ مراکز کے ذریعے کرایاجاتا ہے۔
امارات ایئر نے توجہ دلائی کہ ابھی تک بین الاقوامی سفر پر دنیا بھر کے ممالک پابندیاں عائد کیے ہوئے ہیں۔ امارات ایئر کی پروازوں سے صرف وہی لوگ سفر کرسکتے ہیں جو مختلف ملکوں کی مقرر کردہ شرائط پوری کررہے ہوں۔
امارات ایئر اپنی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو حفاظتی اشیا پر مشتمل ایک بیگ تحفے کے طور پر پیش کررہی ہے۔ بیگ میں حفاظتی ماسک، دستانے، سینیٹائزر اور جراثیم کش ٹشو رکھے ہوئے ہیں۔ ہر مرحلے میں مسافروں کو حفاظتی تدابیر کا پابند بنایا جاتا ہے۔

شیئر: