Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 فیصد سرکاری ملازمین کی دفاتر واپسی

’حاضری سے مستقل مریضوں کے علاوہ معذور اور معمر ملازمین کو استثنی ہے‘ ( فوٹو : الرؤیہ)
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے 30 فیصد سرکاری ملازمین اتوار 14 جون سے دفاتر میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق شارجہ حکومت نے کہا ہے کہ ’تمام وزارتوں، اداروں اور سرکاری محکموں میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کی تعداد مرحلہ وار بڑھائی جائے گی‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’تمام سرکاری اداروں میں حفاظتی ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جائے اور ملازمین کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے گا‘۔
’اداروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تجرباتی مرحلے کے دوران حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تعداد کم یا زیادہ کر سکتے ہیں‘۔
’ان ملازمین کو دفتر میں ڈیوٹی دینے سے استثنی ہے جن کے فرائض کی انجام دہی آن لائن کی جاسکتی ہے یا جنہیں دفتر میں حاضری دینے کی ضرورت نہیں‘۔
’حاضری سے مستقل مریضوں کے علاوہ معذور اور معمر ملازمین کو بھی استثنی ہے نیز ان مرد و خواتین ملازمین کو بھی دفتر آنے کی ضرورت نہیں جن کے چھوٹے بچے ہیں اور انہیں نگہداشت کی ضرورت ہے‘۔
 

شیئر: