Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل دوسرے نمبر پر، بیجنگ میں نئی لہر

دنیا بھر میں اب تک 76 لاکھ، 51 ہزار 175 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں، اس کے بعد برازیل، انڈیا، برطانیہ، سپین اور اٹلی ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے اب تک 20 لاکھ 48 ہزار نو سو 86 افراد متاثر ہو چکے ہیں، برازیل میں یہ تعداد آٹھ لاکھ 28 ہزار آٹھ سو 10 تک چا پہنچی ہے، انڈیا میں تین لاکھ آٹھ ہزار نو سو 16، برطانیہ میں دو لاکھ 94 ہزار چار سو دو، سپین میں دو لاکھ 43 ہزار دو سو نو اور اٹلی میں دو لاکھ 36 ہزار تین سو پانچ کیسز ہیں۔   
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے  تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد دو مارکیٹیں بند کر دی گئیں ہیں جب کہ پرائمری سکولز کے بچوں کی سکولوں کو واپسی بھی موخر کر دی گئی۔
بیجننگ میں کورونا کے کیسز دو ماہ کے بعد سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر ٹیڈروس نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں لاک ڈاؤن کے خاتمے پر گزشتہ روز شہر کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر بالخصوص درمیانی آمدن اور کم آمدن والے ممالک میں وبا تیزی سے پھیل ہے اور ادارے کو تشویش ہے کہ اس وبا سے بچوں اور خواتین پر زیادہ اثر پڑے گا کیونکہ ان کے لیے پہلے ہی صحت کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ 'وبا کے بلاواسطہ اثرات شاید وبا سے ہونے والی اموات سے زیادہ ہوں۔  کئی جگہوں پر وبا سے صحت کا نظام شدید دباؤ میں آیا ہے جس سے خواتین کے لیے زچگی کے دوران پیچیدگیوں سے اموات کا خطرہ ہے۔'

شیئر: