کورونا کے حوالے سے پریس کانفرنس ہفتے میں تین دن
’ترجمان وزارت صحت آج کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر خطاب کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے پریس کانفرنس ہفتے میں تین دن ہوا کرے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اطلاعات نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’اتوار، منگل اور جمعرات کو کورونا کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق پریس کانفرنس ہوا کرے گی‘۔
’مذکورہ دنوں میں دوپہر 3 بج کر 35 منٹ پر متعلقہ اداروں کے حکام کورونا کے حوالے سے آگاہی دیں گے اور صحافیوں سمیت عام افراد کے سوالات کے جوابات دیں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو منعقد ہونے والی پریس کانفرنس سے ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے خطاب کریں گے جبکہ فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی کے ترجمان تیسیر المفرج مارکیٹ میں دستیاب ماسک، سینیٹائزر اوردکانوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے گفتگو کریں گے‘۔