Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ نمبر آپ کا ہو‘

سعودی وزیر صحت نے کورونا آگاہی مہم  کے حوالے پیغام جاری کیا ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا وائرس کی آگاہی مہم  کے حوالے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ نمبر آپ کا، آپ کے والدین یا آپ کے کسی پیارے کا ہو۔اس لیے لازمی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کیاجائے‘۔
وزیر صحت نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مزید کہا وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے جس میں سماجی فاصلے کا اصول سب سے اہم ہے جس پر ہر ایک کو عمل کرنا چاہئے۔

وزیر صحت کے ٹویٹ کو کافی سراہا جارہا ہے(فوٹو سبق)

واضح رہے وزارت صحت نے آگاہی مہم ’ہمیں آپ کا خیال ہے‘ کے عنوان سے شروع کی ہے جس میں ’دوسرا نمبر‘ کے عنوان سے ذیلی مہم بھی ہے۔ اس میں انتباہ کیا جا رہا ہے کہ  کورونا سے بچاو کےلیے احتیاط نہ کی جائے تو کوئی بھی ان نمبروں میں شامل ہوسکتا ہے جو کورونا کے یومیہ اعداد وشمار ہوتے ہیں۔
وزیر صحت کے ٹویٹ کو کافی سراہا جارہا ہے اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر ایک کو چاہئے کہ وہ وزیر صحت کے پیغام کو سمجھیں اور اس پرعمل کریں تاکہ معاشرے سے جلد از جلد کورونا کی اس وبا کا خاتمہ کیاجاسکے۔

شیئر: