Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: کورونا سے بچاؤ کے لیے دو ماؤں میں بچوں کا تبادلہ

27 ماہ کے بچے کی ماں میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی (فوٹو: وکی میڈیا)
انڈیا کی شمال مشرقی ریاست سِکم میں حکام کے مطابق دو خواتین نے اپنے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے عارضی طور پر ان کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کر لیا ہے۔ ان میں سے ایک خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تاہم ان کے 27 ماہ کے بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

 

ایس ٹی این ایم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مریض بچے کو ریاست میں ایک دوسری خاتون کے پاس منتقل کر دیا جو خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں تاہم ان کے 6 سالہ بچے میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔
 حکام کے مطابق یہ طے پایا ہے کہ وقتی طور پر کورونا کا شکار 27 ماہ کے بچے کی ماں 6 سالہ بچے کی دیکھ بھال کریں گی جس میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 6 سالہ بچے کی فیملی کے دیگر تمام افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی صحت مند فرد موجود نہیں ہے۔
'اس دوران ہمیں پتا چلا کہ جن خاتون کے بچے کو کورونا وائرس ہوا ہے وہ خود وبا سے متاثر نہیں ہیں۔ وہ خاتون اپنے بچے کے بارے میں پریشان ہیں۔'  
ایس ٹی این ایم ہسپتال میں بچوں کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ دونوں ماؤں نے وقتی طور پر اپنے بچے ایک دوسرے کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔

صحت مند خاتون اور بچے کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 27 ماہ کا بچہ اب ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں وائرس سے متاثرہ خاتون کے پاس ہے جبکہ کورونا سے محفوظ رہنے والا 6 سال کا بچہ اور خاتون گینگٹوک کے پالجور نمگیال گرلز سیکنڈری سکول کے قرنطینہ سینٹر میں رہائش پذیر ہیں۔

شیئر: